vosa.tv
Voice of South Asia!

لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی نمازجنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی

0

راولپنڈی:ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں  فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کر جانے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی نمازجنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی،، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، آرمی چیف اور نگراں وزیراعظم نے شہید کی میت کو کندھا دیا اور اہلخانہ سے ملاقات میں شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔شہید لیفٹیننٹ کرنل حسن حیدر کی نمازجنازہ چکلالہ گریژن میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں آرمی چیف سید عاصم منیر، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیر دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت سینئر سول و فوجی افسران اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی،،آرمی چیف اور وزیراعظم نے شہید کی میت کو کندھا بھی دیا  اور شہید کے اہلخانہ سے ملاقات میں تعزیت کا اظہاراور شہید کے درجات بلندی کے لیے دعا بھی کی۔شہید لیفٹیننٹ جنرل حسن حیدر خیبر کے وادی تیراہ میں شہید ہوئے تھے،شہید نائیک خوشدل خان کو لکی مروت اورنائیک رفیق خان کو چارسدہ میں سپرد خاک کردیا گیا، لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ آبائی علاقے مری میں ادا کی گئی اور انہیں وہاں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.