vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک  کی  شہری حکومت کا ہالیڈے سیزن کو بھر پور انداز  میں منانے کا اعلان

0

نیویارک  کی  شہری حکومت نے  آئندہ ماہ  دسمبر کے  ہالیڈے سیزن کو بھر پور انداز  میں منانے کا اعلان کردیا ہے ۔۔ میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ  ہالی ڈے  سیزن  دوران   من  ہیٹن  میں  ففتھ  ایونیو اور   راکا فیلر  سینٹر  میں  اوپن  اسٹریٹس  کلچر کو واپس لائیں گے  تاکہ   شہریوں  اپنی تعطیلات  گزرانے کے  لیے  بہترین مواقع میسر آئیں اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی  فروغ حاصل ہو۔  ایرک  ایڈمز  پر امید ہیں کہ اس سال   ہالیڈیز   میں  گزشتہ برس کے تمام ریکارڈ  ٹو ٹ جائیں گے ۔ان کا کہنا ہے  کہ اوپن  اسٹریٹس   نہ صرف شہریوں  بلکہ   کاروباری سرگرمیوں کے لیے بھی  انتہائی موزوں ہے ۔ ماسٹر کارڈ اسٹڈیز  کے مطابق گزشتہ برس  لوکل بزنس میں 3 ملین  ڈالر کی آمدنی سے  مجموعی طو ر پر 6.6  فیصد اضافہ ہوا۔شہری حکام  کے مطابق   دسمبر کے تین  اتوار  3 ۔ 10اور17 دسمبر کو  سینٹرل  پارک،  راکا  فیلر  سینٹر اور ففتھ ایونیو پر مصروف ترین ثابت ہوں گے ۔نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی رکن  جینیفر راج کمار نے  میئر کے  اوپن  اسٹریٹ پلان کو شہریوں کے لیے  کرسمس کا بہترین  تحفہ قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ   تعطیلات کے ایام میں روزانہ صرف ٹائم اسکوائر پر ساڑھے تین لاکھ  جبکہ   راکا فیلر سینٹر  پر کرسمس ٹری  دیکھنے  کے لیے کم و بیش ساڑھے ساتھ لاکھ  سیاحوں  کی آمد  متوقع ہے ۔ان کا مزید کہنا  تھا کہ  ہمیں اُمید ہے کہ  اس سال گزشتہ برس کی نسبتاً25 فیصد  زیازہ مجمع ہوگا اور  مقامی  سطح کے کاروبار سے 3 ملین ڈالر کی آمدنی بھی  متوقع ہے۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.