vosa.tv
Voice of South Asia!

بائیڈن کا  نیتن یاہو کی حمایت کا اعادہ ، شہریوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور

0

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مستقل حمایت کا اعادہ اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کے شہریوں کو لرائی کے دوران علاقے  سے بحفاظت باہر نکلنے کی اجازت دینے، ضرورت مند شہریوں تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ممکنہ یرغمالیوں کی رہائی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر بائیڈن نے مغربی کنارے کی صورتحال اور پرتشدد کارروائیوں کے لیے انتہا پسند آباد کاروں کو جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت پر بھی توجہ دی۔ وائٹ ہاؤس  بریفنگ میں، قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے امید ظاہر کی کہ غزہ انکلیو میں جلد از جلد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی ممکن ہے،انہوں نےکہا  کہ واشنگٹن اسرائیلیوں کے ساتھ  بات چیت جاری رکھے گا ، غزہ میں جانی  نقصان کو کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہی۔کربی نے کہا کہ ہم نے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو مرتےہوتے دیکھا ہے ،ہم کسی بے گناہ کی جان لیتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیلی رہنماؤں پر زور دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ وہ ان فوجی کارروائیوں میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں  ، اسرائیل بھی ان شہریوں کے پیچھے چھپے ہوئے دشمن کے خلاف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.