vosa.tv
Voice of South Asia!

آئندہ الیکشن میں اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کو بھرپور سپورٹ کریں، شیخ سعید احمد

0

ریاض:مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کو بھرپور سپورٹ کریں گے اور عوامی طاقت سے میاں نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں عہدیداروں اور اراکین نے شرکت کی اس موقعہ پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی وطن واپسی سے پوری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور حوصلہ ملا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھر سے پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید،سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر،صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ،وقار نسیم وامق سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی آئندہ الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور میاں نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنائیں گے اور ہم میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.