vosa.tv
Voice of South Asia!

دنیا کے طویل القامت پاکستانی غلام شبیر جدہ میں انتقال کر گئے

0

دنیا کے طویل القامت پاکستانی شہری غلام شبیر جدہ میں انتقال کر گئے مرحوم ایک عرصے سے علیل تھے غلام شبیر سعودی عرب سے محبت کرتے تھے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ 42 عرب اور دیگر ممالک میں جا چکے ہیں مگر ان سب میں سعودی عرب سب سے پیارا ملک ہے.غلام شبیر 1980 میں پیدا ہوئے اور انکا قد سات فٹ آٹھ انچ تھا 2000 سے 2006 تک دنیا کا طویل القامت شخص کا اعزاز حاصل کیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی ان کا نام شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.