vosa.tv
Voice of South Asia!

باون ویں سالانہ نیویارک میراتھون، ایتھوپیا کے تمیرات ٹولا فاتح قرار

0

نیو یارک: نیویارک سٹی کے سینٹرل پارک میں نیویارک سٹی میراتھون 2023ء میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ تمیرات ٹولا نے چھبیس اعشاریہ دو میل کی دوڑ دو گھنٹے چار منٹ اور اٹھاون سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے اپنا سابقہ بارہ سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ایتھوپیا کے فاتح کھلاڑی تمیرات ٹولا کا کہنا تھا کہ نیویارکرز کا مجھے ہر کلو میٹر کے فاصلے پر اخلاقی مدد فراہم کرنا میرے لئے حیرت انگیز رہا۔ داد رسی پر میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔تمیرات ٹولا 2018ء اور 2019ء کی میراتھون میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔خواتین کی دوڑ میں کینیا سے تعلق رکھنےو الی 33 سالہ ہیلن اوبیری 400 میٹر کا فاصلہ طے کرکے خواتین کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ہیلن اوبیری کا 2022ء کی میراتھون میں چھٹا نمبر رہا تھا۔ہیلن اوبیری کا کہنا تھا کہ میرا پہلا ڈیبیو میرے لیے خوفناک تھا جس کے بعد میں نے یہاں واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کبھی کبھی انسان اپنے غلطیوں سے بہت کچھ سیکھتا ہے اور یقینا میں نے گزشتہ برس کچھ غلطیاں کی تھیں تاہم اس مرتبہ ان پر قابو پانے کی یقینی کوشش بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.