vosa.tv
Voice of South Asia!

ایف بی آئی کا مہم عطیات کی تحقیقات کیلئے میئر ایرک ایڈمز کے چیف فنڈ رائیزرز کے گھر پر چھاپہ

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے غیرقانونی سیاسی فنڈ ریزنگ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کردی۔

نیو یارک:نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کیلئے سوالات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ایجنٹس کے سرچ وارنٹ حاصل کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکام اس بات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں کہ آیا ڈیموکریٹ کی مہم نے ترک حکومت کے ساتھ مل کر غیر ملکیوں سے ممنوعہ عطیات وصول کرنے کی سازش کی تھی۔ایف بی آئی کی جانب سے غیر قانونی سیاسی فنڈ ریزنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں میئر ایرک ایڈمز کے چیف فنڈ رائیزرز کے گھر پر چھاپہ ماراگیا ہے۔ دوسری طرف میئر ایرک ایڈمز نے غیر قانونی سیاسی فنڈ ریزنگ میں ملوث ہونے کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فنڈ ریزنگ کی کسی بھی غلط سرگرمی کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.