کیف کے سب سے بڑےاتحادی، امریکہ نے یوکرین کے لیے اپنی حمایت کو سست کر دیا
کیف: یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنے اتحادیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ مزید فضائی مدد بھیجیں۔جنگ میں کیف کے سب سے بڑاےاتحادی، امریکہ نے یوکرین کے لیے اپنی حمایت کو بھی سست کر دیا ہے۔یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی سے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے ملاقات کی۔ اور روس کے خلاف جدوجہد میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کی ضرورت کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کمیشن یوکرین کے لیے 50 بلین یورو کی اضافی امداد کی سفارش کرے گا۔ یورپی یونین کے تقریباً تمام رکن ممالک نے کیف کے لیے مزید طویل مدتی امداد کی حمایت کی ہے۔ ارسلا واندرلین نے کہا کہ موجودہ پابندیوں نے روسی معیشت پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ اور بہت جلد ہم رکن ممالک کو اپنی پابندیوں کے 12ویں پیکج کی تجویز پیش کریں گے۔پابندیوں کے پیکج میں درآمد اور برآمد پر نئی پابندیاں شامل ہوں گی۔ اور اس میں تیل کی قیمت کی حد کو سخت کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ ملاقات میں یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے کہا کہ روس موسم سرما میں حملے کی تیاری کر رہا ہے۔یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت اور روس کی جانب سے سرمائی کارروائی میں اضافہ وہ چیزیں ہیں جو ممکنہ طور پر اس جنگ کے آنے والے مرحلے کو مزید سخت کر سکتی ہیں۔