vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیل کے لیے فوجی امداد کی منظوری دے دی

0

واشنگٹن:امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیل کے لیے فوجی امداد کی منظوری دے دی، ایوانِ نمائندگان نےاسرائیل کے لیےلگ بھگ ساڑھے 14 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ اسپیکر مائیک جانسن نے ایوانِ نمائندگان کے اجلاس کے دوران معمول کے اصولوں سے ہٹ کر ری پبلکن پارٹی کی جانب سے پیش کردہ بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی امداد کے طور پر منظور کی جانے والی رقم کو کہیں اور سرکاری اخراجات میں کٹوتیاں کرکے پورا کیا جائے۔لیکن صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اس بل کو ویٹو کر دیں گے جسے ایوان میں ایک سو چھیانوے ووٹوں کے مقابلے میں دو سو چھبیس ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔ایوان کے ری پبلکن اسپیکر جانسن نے کہا کہ امدادی پیکیج اسرائیل کو اپنے دفاع، جنگجو فلسطینی گروپ کے خاتمے اور ان لوگوں کو آزاد کرانے کے لیے مددگار ثابت ہو گا جنہیں حماس نے یرغمال بنا رکھا ہے۔دوسری جانب ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان سے منظور ہونے والے بل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح اسرائیل کی مدد میں تاخیر ہو گی۔سینیٹ میں اکثریتی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر چک شومر نے خبردار کیا ہے کہ حیرت انگیز حد تک غیر سنجیدہ اس بل کے سینیٹ میں منظور ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ان کے بقول، اسرائیل کی مدد کرنے کے لیے کانگریس میں پہلی قانون سازی کے ذریعے تجویز کردہ امدادی رقم اس سے بہت کم ہے جو صدر جو بائیڈن نے طلب کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.