فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نیویارک میں مسلمان، کرسچن اور یہودی کانگریس وومن ایورٹ کلارک کے دفتر کے باہر جمع ہوگے
فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نیویارک میں مسلمان، کرسچن اور یہودی کانگریس وومن ایورٹ کلارک کے دفتر کے باہر جمع ہوگے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کروائی جائے۔غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل کو اسلحہ کے لیے امریکی امداد کی مزید حمایت بند کی جائے ، بروکلین میں کانگریس وومن ایوٹ کلارک کے دفتر کے باہر یہ مطالبات صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم مذاہب سے وابستہ یہودی اور کرسچن بھی کر رہے ہیں۔دیسیز رائزنگ اپ اینڈ موونگ کے زیر اہتمام بروکلین میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شریک غیر مسلم مقررین کا کہنا تھا کہ فسلطین میں اسرائیلی جارحیت کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی ۔۔۔مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلسطینی جارحیت سے اب تک آٹھ ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہری مارے جاچکے ہیں جن میں ساڑھے تین ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں ، کانگریس وومن ایوٹ کلارک کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹرز کی بات سنیں۔۔۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا بے جا استعمال بند کیا جائے اور سرائیلی کے خلاف عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے ۔