vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے رہنماؤں کا اتفاق معاشرے میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں

0

نیویارک میں مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے رہنماؤں کا اس بات پراتفاق کیا ہے کہ معاشرے میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں، ہم سب ایک ہیں۔بروکلین  کے علاقے کونی آئی لینڈ پر واقع  کونسل آف  پیپلز آرگنائزیشن نے  اپنے  دفتر میں بین المذاہب ہم آہنگی  پر ایک  کانفرنس کا  انعقاد  کیا جس میں مسلمانوں کے ساتھ  یہودی اور کرسچن کمیونٹی کے   نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کوپو کے سربراہ محمد رضوی کا کہنا تھا کہ ہم امریکا میں   مذہب و  قومیت  کی  تفریق سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہے  ہیں ۔

کانفرنس میں شریک   یہودی کمیونٹی  کے  رہنماوں نے اس بات پر زور دیا کہ  ہر مذہب کی   تعلیمات اور عقائد میں  فرق  پایا  جاتا ہے  لیکن  اس  فرق کو  کبھی   بھی نفرت میں  تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے ۔۔۔اس  موقع پر  دیگر  مقررین نے بھی   اپنی اپنی زندگی کے  تجربات   شیئر کیے ۔انٹر فیتھ کانفرنس میں نیویارک پولیس کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر  کمانڈنگ آفیسر عدیل رانا بھی شریک تھے، ان  کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات اور مکالمے کو فروغ دینا چاہیے۔کانفرنس  کے شرکاء نے   اس بات  پر زور دیا کہ   سب کو چاہیے کہ وہ اسی   طرح مل  جل کر کام کرتے رہیں اور مذہب اور عقائد کی  بنیاد پر  اختلافات  کو  کبھی  بھی  تعصب یا نفرت  میں تبدیل نہ ہونے دیں۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.