پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری بروز جمعرات کو ہوں گے،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں 90روزانتخابات کیس میں آگاہ کردیا، کہا انتحابات کی حتمی تاریخ کا اعلان سپریم کورٹ سے ہوگا۔ الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کر کے کل سپریم کورٹ کو آگاہ کرے۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے دلائل دیے تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے 9 اگست کواسمبلی تحلیل ہوئی اورصدرنےستمبرمیں خط لکھا،کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم صدر کو ہدایت جاری کریں کہ آپ تاریخ دیں، اگرصدرنے بات نہ مانی تو کیا توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے آئندہ انتخابات کی تاریخ دے دی ، عدالت کواگاہ کیا کہ 5 دسمبر کوحتمی فہرستیں مکمل ہوجائیں گی، 5 دسمبر سے 54 روزگنیں تو29 جنوری بنتی ہے 29جنوری تک الیکشن کےانعقاد کی تیاریاں مکمل کرلیں گے ، انتخابات میں عوام کی آسانی کیلئے اتوارڈھونڈ رہے تھے، 4 فروری کوپہلا اور11 فروری کو دوسرا اتوار ہوگا ۔۔۔فیصلہ ہے کہ 8 فروری بروز جمعرات کوالیکشن کروائے جائیں،چیف جسٹس نے صدر سے مشاورت کا پوچھاتو وکیل نے بتایاکہ ہم صدر مملکت کوآن بورڑ لینے کے پابند نہیں ۔۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ صدربھی پاکستانی ہیں اور الیکشن کمیشن بھی پاکستانی ہے،الیکشن کمیشن صدرسے مشاورت نہ کرنے پرکیوں ہچکچاہٹ کا شکارہے.