vosa.tv
Voice of South Asia!

 خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے فلسطینی عوام کے لئے 30 ملین ریال کی امداد کا اعلان

0

سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے فلسطینی عوام کے لئے 30 ملین ریال جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 20 ملین ریال امدادی رقم کا اعلان کیا ہے ۔فلسطینی عوام کی امداد کے لئے سعودی عرب میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے قومی مہم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ فلسطینی عوام کے لئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 30 ملین ریال جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال امداد کا اعلان کیا گیا ہے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی رقم سے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ امداد کو ممکن بنایا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.