امریکی نائب صدر کی برطانیہ آمد پر فسلطین کے حق میں مظاہرے
لندن()امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے برطانیہ پہنچنے پر بڑی تعداد میں شہری فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کملا ہیرس کی برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات کے دوران بڑی تعداد میں شہری ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے۔مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے امریکی نائب صدر سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں میں 8 ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، غزہ میں فی الفور جنگ بندی کی جائے۔امریکی نائب صدر کاملا ہیرس برطانوی حکومت کے زیر اہتمام اے آئی سیفٹی سمٹ میں شرکت کے لیے لندن پہنچی ہیں۔