vosa.tv
Voice of South Asia!

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

0

چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نے اٹارنی جنرل برائے پاکستان منصور عثمان اعوان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار ممبران کے ہمراہ  ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ نےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں اور انتخابات کے حوالے سے کی گئی پیش رفت کو سنا تفصیلی بحث کے بعد اجلاس میں متفقہ طور پر ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیا گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.