سعودی عرب میں پاکستانی لیبر کیمپوں میں ڈیجیٹل اکاؤنٹ تقریبات کا اہتمام
سعودی عرب میں پاکستانی لیبر کیمپوں میں بنک الحبیب کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سمیت دیگر سہولیات کے حوالے سے آگاہی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی ورکرز نے شرکت کی سعودی عرب کے شہر جدہ میں مسعود مساد اور میک لیبر کیمپوں میں دو روزہ منعقدہ تقریبات میں سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی جنھیں بنک الحبیب کے اسسٹنٹ جنرل مینجر بزنس ڈویلپمنٹ ڈویژن شہر یار صفدر نے بنک الحبیب ریمیٹنس،سروس ،روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاونٹ اور سوہنی دھرتی پروگرام کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی ورکرز کی بدولت پاکستان کی معاشی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ہمارا مقصد یہی ہے کہ اوورسیز پاکستانی بنکنگ سسٹم کے ذریعے ترسیلات زر کو یقینی بنائیں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں آئی پی جی گروپ کے سی ای او جواد غلام رسول کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ورکرز ملکی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں پردیس میں تفریحی سہولیات فراہم کرنے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے لیبر کیمپوں میں منعقدہ تقریبات میں موسیقی سے ورکرز بھرپور لطف اندوز ہوئے جبکہ مختلف کھیلوں میں شرکت کرکے ڈھیروں انعامات بھی جیتے