vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس

0

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سعودی کابینہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غزہ میں اسرائیلی حملے بند کرانے اور غزہ کے باشندوں تک امدادی سامان کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی سفارتی مہم چلا رہا ہے۔اجلاس کے آغاز میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کابینہ کو امریکی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سعودی کابینہ نے سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب غزہ میں حملے بند کرانے اور امدادی تنظیموں کو ضروری اور فوری انسانی امدادی سامان پہنچانے کا موقع فراہم کرانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے جبکہ عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے بھی مختلف سطحوں پر سفارتی مہم چلائی جارہی ہے فلسطینیوں کی امنگیں پوری کرنے والے جامع اور انصاف کے حل میں کردار ادا کرنے پر بھی آمادہ کیا جا رہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.