سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب منعقد
ریاض / سعودی عرب سفارت خانہ پاکستان سعودی عرب میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی اراکین نے شرکت کی اور 76 سالوں سے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اقدام اور مظالم پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد آزادی کی تحریک کو جاری رکھیں گے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم سیاہ کشمیر کی تقریب میں سفارتی افسران سمیت کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین شریک تھے اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ 76 سالوں سے مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے اس دوران بھارتی فورسز نے کشمیری عوام پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جن کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور بھارتی حکومتوں نے مقبوضہ وادی کے باسیوں کے حقوق کو پامال کیا ہے اور بھارت اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہئے کہ وہ مسلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ خطے میں امن کی فضا کو ہموار کیا جاسکے اور پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھتے ہوئے دنیا کے ہر فورم پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرتا رہے گا یوم سیاہ کی تقریب سے ایمبیسی افسران نے صدر پاکستان،وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے جبکہ کمیونٹی اراکین میں سردار رزاق اور سردار شعیب نے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اور بھارتی حکومت اور اسکی فوج کے مذموم عزائم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور تمام اوورسیز پاکستانی اور کشمیری مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی غاصبانہ قبضے سے آزاد کروایا جائے اور بھارتی فوج کے مظالم کو فوری طور پر روکا جائے