vosa.tv
Voice of South Asia!

دوستی یاری پڑ گئی بھاری۔افغانستان سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی معدوم

0

چنئی(رپورٹ: ) دوستوں یاروں پر بنی پاکستانی ٹیم کی افغانستان سے ہار کر دنیا ئے کرکٹ خصوصاً بھارت میں جگ ہنسائی ہوگئی،مس فیلڈنگ،خراب بولنگ کے باعث پاکستانی ٹیم 282 رنز کا دفاع بھی نہ کرسکی،مس فیلڈنگ کے ذریعے پاکستانی ٹیم نے تقریباً 40 رنز افغانستان کو تحفے میں دیے جو کہ قومی ٹیم کی شکست کی اہم وجہ بنی۔پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان پانچویں نمبر پر آگیا اور اس کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔اب پاکستان پھر اگر مگر کی ڈگر پر آکر کھڑا ہوگیا،سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کو نہ صرف اپنے سب میچز جیتنے ہوں گے بلکہ یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ اپنے دو میچز ہار جائیں۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 282 رنز بنائے۔فغانستان کے خلاف پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم امام الحق 17 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق 58 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے نمبر پر آںے والے محمد رضوان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سعود شکیل 25 رنز جبکہ کپتان بابراعظم نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔
شاداب خان اور افتخار احمد کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 73 رنز بنے۔ افتخار احمد جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 4 چھکے اور دو چوکے لگائے۔ شاداب خان بھی 40 رنز بنا کر وکٹ کھو بیٹھے۔میچ کے دوران، اوپنر عبد اللہ شفیق نے پاکستان کی جانب سے رواں سال ون ڈے کے پاور پلے میں پہلا چھکا بھی لگایا جس کے لیے قومی ٹیم نے 1169 گیندیں کھیلیں۔عبد اللہ شفیق نے دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں کا سامنا کرکے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔
پاکستان کا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔ ابراہم زادران 87 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان کے 283 رنز کے تعاقب میں افغان اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔افغان ٹیم کی پہلی وکٹ 130 رنز پر گری جب شاہین آفریدی کی گیند پر رحمان اللہ گرباز 65 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 190 کے مجموعی اسکور پر ابراہیم زادران 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کا شکار بنے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.