vosa.tv
Voice of South Asia!

مدینہ منورہ میں ادارہ انسداد گداگری نے متعدد غیر ملکی گداگروں کو گرفتار کرلیا

0

انسداد گدا گری ادارے کے اہلکاروں نے متعدد افراد کو مدینہ منورہ میں گدا گری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،گرفتار گدا گروں میں انڈین اور پاکستانی گدا گر شامل ہیں انسداد گدا گری ادارے کے مطابق شہر کی معروف شاہراہ پر ایک شخص کو دیکھا گیا تو سگنل پر گداگری کر رہا تھا اسے گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ عمرہ ویزے پر آیا ہوا ہے جبکہ ایک اور شخص کو پبلک مقامات پر گداگری کرتے ہوئے پکڑا ہے جو ملک میں وزٹ ویزے پر آیا ہوا تھا دو افراد کو مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں زائرین سے بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے ادارے نے واضح کیا ہے کہ عام شاہراہوں اور پبلک مقامات پر جہاں کہیں بھی گداگر نظر آئیں تو فوری طور پر ادارے کو مطلع کیا جائے یہ لوگ تنگ دست اور محتاج نہیں ہوتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.