vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

0

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پی آئی اے کے معاملات پر فیصلہ سازی میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے، قومی اداروں کا خسارہ ملک کی معاشی مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں وزیرِ اعظم نے قومی ایئر لائن اوردیگر سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدائت کی ساتھ ہی کہا کہ خسارے کے ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے تاکہ اس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جا سکیں کیا جائے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حائل تمام رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اجلاس میں نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.