vosa.tv
Voice of South Asia!

خسارہ بے قابو۔آئ ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی

0

آئی ایم ایف نے پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے ایک ہزار ایک سو سینتیس ارب زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا ا ہے جو دوہزار تئیس میں آٹھ ہزار بیالس ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے فسکل مانیٹر رپورٹ دوہزار تئیس جاری کر دی۔عالمی مالیاتی فنڈ کی جاری فسکل مانیٹر رپورٹ 2023 کے مطابق سال 2023-24 میں خسارہ 8 ہزار 42 ارب روپے تک پہنچ جائے گا جبکہ حکومت نے مالی خسارے کا ہدف 6 ہزار 905 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق خسارہ جی ڈی پی کے6اعشاریہ 5 فیصد کے بجائے7اعشاریہ6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، قرضوں کی شرح بھی 60 فیصد کی قانونی ہدف کے بجائے 72اعشاریہ2 فیصد رہے گی، اس سال پرائمری سرپلس صفراعشاریہ4 فیصد ہدف کےمطابق 421 ارب رہنے جبکہ مجموعی محاصل 12اعشاریہ5 فیصد، مجموعی اخراجات جی ڈی پی کا 20اعشاریہ1 فیصد رہے گا۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.