vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیلی فضائیہ کی اندھا دھن بمباری،ہائشی عمارتیں ملبہ کا ڈھیر

0

اسرائیلی فضائیہ نے ہفتہ کے روز حماس کے ہونے والے حملےکے بعد منگل کے روز بھی غزہ میں اندھا دھن بمباری کی ہے۔حملے کا مقصد حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کرنا تھا ۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فضائیہ نے زیادہ تر رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں عام لوگ مقیم تھے۔اسرائیل نےغزہ کے مکینوں کو نئی وارننگ جاری کی ہےکہ وہ فورا غزہ کو خالی کردیں جس کے بعد غزہ میں محصور لوگ خوف زدہ ہوگئے ہیں اور اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر کارروائیوں کے لیے فوجیوں کی تعداد بڑھا دی ہے اوراسرائیل کی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی سرحد کا کنٹرقول حاصل کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرائیل حماس تنازعہ کے بعد سے اسرائیل کے900سے شہری مارے جاچکے ہیں جبکہ 700سے زائد فلسطینی بھی شہید ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطاباقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کے طور پر خوارک اور طبی سامان فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔رپورٹ کے مطابقاسرائیل نے حماس کے زیرانتظام یونیورسٹیوں، میڈیا تنظیموں اور امدادی تنظیموں کے دفاتر۔ فلسطینی سول ڈیفنس فورسز کی عمارتوں کو نشانہ بنایااورطمارتیںملبے میں تبدیل ہچکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.