vosa.tv
Voice of South Asia!

افغانستان کی بنائی ہوئی پہلی کار دوحہ جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں نمائش کے لیے پیش

0

افغانستان نے کچھ عرصہ قبل اپنی پہلی خوبصورت کار بنائی جس کے چرچے دنیا بھر میں ہوئے کہ تھوڑے ہی عرصے میں افغانستان نے موٹر انڈسٹری میں مقام بنانا شروع کردیا ہے۔اب یہ کار نمائش کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 2023کئ جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو میں پیش یی گئی ہے۔نمائش میں آٹو موٹر انڈسٹری کے جدید ترین ڈائزئن اور ٹیکنالوجی کو رکھا گیا ہے۔مذکورہ کار بنانے والی کمپنی کے سی ای او محمد رضا احمدی نے کہا کہ بہت کوششوں کے بعد کار نمائش کے لیے دوحہ منتقل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اور ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم پہلی بار انٹرنیشنل نمائش میں اپنی کار رکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.