vosa.tv
Voice of South Asia!

طالبان نے اسرائیل میں کارروائیوں کے لیے ایران سے محفوظ راستہ مانگ لیا۔اسرائیل کے بڑے اخبار کا دعوی

0


اسرائیل کے بڑے اخبار جے پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے اسرائیل کے حملوں کے بعد اسرائیل پوری طاقت سے حماس مقابلہ کررہا ہے اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے طالبان نے اس لڑائی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔طالبان حکام نے خفیہ طریقے سے ایرانی حکام سے رابط کیا ہے کہ انہیں اسرائیل میں جانے کے لیے محفوظ راستہ دیا جائے تاکہ حماس کی مدد کی جائے اور اسرائیل کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔اس حوالے سے طالبان اور ایران کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر طالبان کے جنگجو لڑائی میں شامل ہوجاتے ہیں تو لڑائی دوسرے ملکوں تک بڑھ جائے گی تاہم جے پوسٹ کے دعوے میں کوئی صداقت نظر نہیں آتی ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.