vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، آئین پر عملدرامد کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، سہیل وڑائچ

0

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیت نوید وڑائچ نے نیو جرسی میں واقع شاہی پیلس میں پاکستان سے آئے ہوئے سینئر صحافی سہیل واڑئچ کے اعزاز میں استقبالیے اور عشایئے کا اہتمام کیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی۔۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک دوسرے کے خلاف انتقامی سیاست کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔۔ورنہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکے گا۔تقریب میں  مسلم لیگ ن، پہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف امریکا چیپٹر کے عہدیداران سمیت کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک تھیں۔۔اس موقع پر شرکاء نے سیاسی رسہ کشی کو روکنے  کا حل اور اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق  سوالات کیے۔ حاضرین کے جواب پر سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ  سیاسی جماعتیں اوورسیز کو پارلیمان میں نمائندگی دینا چاہتی ہیں لیکن طریقہ کار پر اتفاق نہیں ہوتا۔تقریب میں شریک نیشل پریس ٹرسٹ کے سابق چیئرمین منیر احمد خان نے بھی خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منتخب اور مضبوط حکومت کے قیام کے بغیر بیرونی سرمایہ کاری نہیں آسکتی۔تقریب کے میزبان نوید وڑائچ نے مہمانوں کا تعارف کروایا اور ان کی آمد پر خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنان کو چاہیے کہ اپنی پارٹیوں کی بہتری کے لیے ضرور کام کریں لیکن سیاسی و نظریاتی اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے۔قبل ازیں سہیل وڑائچ اور ان کے ہمراہ منیر احمد خان کی آمد پر میزبان کے ساتھ حاضرین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، انھیں گلدستہ پیش کیا۔ سہیل وڑائچ بھی اپنے دوستوں اور صحافیوں سے بغل گیر ہوکر گرم جوشی سےملے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.