vosa.tv
Voice of South Asia!

اسٹامفورڈ یونیورسٹی بنگلہ دیش میں روسی فلم فیسٹیول اور تصویری نمائش کا انعقاد

0

نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی روسی فیڈریشن کے سفیر برائے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش الیگزینڈر ویکینٹیوچ مانٹیٹسکی تھے ۔شرکاء سے خطاب میں انہوں نے بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے بعد بنگلہ دیش کی مجموعی تعمیر نو میں سوویت یونین کے کردار کو سراہا  اور کہا کہ روس اور بنگلہ دیش کے درمیان رشتہ بہت پرانا ہے۔ ثقافتی نمائش کے ذریعے دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کو جان سکتے ہیں۔اس رجحان کوبڑھانےکے لیے فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی اور روس بنگلہ دیش کی ترقی میں ہمیشہ تعاون جاری رکھے گا۔ڈھاکہ میں رشین ہاؤس کے ڈائریکٹر پاول ڈیوائیچینکوف نے اپنے خطاب کے دوران حاضرین کو پورے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ تصویری نمائش میں کل 50 نایاب تاریخی تصاویر ہیں جو ڈھاکہ میں رشین ہاؤس کی جانب سے محفوظ کی گئی ہیں۔ فلم فیسٹیول میں دکھائی جانے والی دستاویزی فلموں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان فلموں کے ذریعے شائقین روس کے بعض خطوں کے طرز زندگی، ثقافت اور عصری سائنسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روس میں اعلیٰ تعلیم اور تعلیم کے مواقع کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.