نیویارک، ڈاکٹرمظہرملک کی صاحبزادی اور ڈاکٹر محمد خالد کی بھتیجی سعدیہ ملک کی 50ویں سالگرہ
نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ کے کمیونٹی لیڈر ڈاکٹرمظہرملک کی صاحبزادی اور ڈاکٹر محمد خالد کی بھتیجی سعدیہ ملک کی مقامی ریسٹورانٹ میں منعقدہ پچاس ویں سالگرہ پر گولڈن جوبلی کی تقریب کا آغاز کا تلاوت ِ کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب میں ڈاکٹر مظہر ملک کے اہلخانہ، قریبی رشتہ دار، عزیز و اقارب اور دوست احبا ب سمیت کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر مظہر ملک نے اپنی بیٹی اور ڈاکٹر محمد خالد نے اپنی بھتیجی سعدیہ ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں ہی ہمار ا اثاثہ ہیں۔ سالگرہ کی تقریب میں مہمانوں کو مل بیٹھنے کا بہانہ مل گیا۔۔۔ سب نے خوب گپ شپ کی ۔مہمانِ خصوصی سعدیہ ملک نے زندگی کی پچاس بہاریں دیکھنے پر اظہار مسرت کیا اور اپنی کامیابیوں کو والدین کے نام کیا۔اس موقع پر میزبان کی طرف سے مہمانوں کی مختلف انواع و اقسام کے کھانوں سے تواضع کی گئی ۔ بعد ازاں سب نے مل کر سعدیہ ملک کو ان کی پچاس ویں سالگرہ کی مبارکباد دی اور سب نے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا،تقریب میں موسیقی سے بھی خوب رونق لگی۔۔ ڈاکٹر محمد خالد نے اپنی آواز کا جادو جاگایا تو سب حیران رہ گئے اور محظوظ بھی ہوئے۔سالگرہ کے جشن میں شریک سعدیہ ملک کے فیملی ممبران نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور مختلف یاداشتیں شیئر کیں ۔اس موقع پر پاکستان سےآئے ہوئے مشہور و معروف گلوکار خالد بیگ نے مداحوں کو ان کی فرمائش پر کئی گیت سنائے ۔خوشیوں اور رونق سے بھرپور یہ محفل سب کے چہروں پر خوشیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہوئی ۔