vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، سماجی  تنظیم امریکن کونسل آف  منارٹی وومن  کا چوتھا سالانہ  ڈے آف ڈگنیٹی

0

بروکلین کے علاقے  کونی آئی لینڈ ایونیو پر  امریکن   کونسل آف منارٹی وومن  نے ہر سال کی  طرح اس سال بھی  ڈے آف ڈگنیٹی منایا۔والنٹئیرز نے   بھرپو ر انداز میں  حصہ لیا اور  ضرورت مندوں میں  موسمِ سرما کی  مناسبت سے ضروری  اشیاٗ  کے سامان  سے اسٹالز بھر دیے۔ڈے آف ڈگنیٹی پر ڈاکٹروں  کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا،،قطاروں  میں لگے   ضرورت  مندوں میں     تازہ کھانا، گرم   ملبوسات ،  بچوں کی اسکول کٹس اور  ہائی جین  پراڈکٹس  تقسیم کی گئیں ۔ اے سی ایم ڈبلیو کی  چیئر پرسن   بازہ روحی اور  اسلامک ریلیف یو ایس اے کے نمائندے کا کہنا تھا کہ  ہر سال یہی  کوشش ہوتی ہے کہ  کسی کی بھی عزتِ نفس کو مجروح کیے بغیر اپنی کمیونٹی کے لیے کچھ کریں۔اس موقع  پر  پاکستانی قونصل  جنرل عامر احمد اتوزئی  کا کہنا تھا کہ  پاکستانی کمیونٹی نے   ہمیشہ  ضرورت مندوں کے کام آکر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ڈے آف ڈگنیٹی پر اسمبلی مین  رابرٹ کیرول،  کونسل وومن  فرح لوئس،  کونسل وومن ریٹا جوزف،   پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیمز اور ڈپٹی پبلک ا یڈووکیٹ کاشف حسین  بھی    اس کارِ خیر میں  ہاتھ  بٹانے پہنچے ۔امریکی آفیشلز نے اے سی ایم ڈبلیو کی اس کاوش   کو سراہا اور قابلِ تحسین  قرار دیا۔امریکی سیاستدانوں نے    تمام اسٹالز کا معائنہ  کیا ،،،ڈاکٹروں اور رضاکاروں سے ملے، ان سے معلومات حاصل کیں اور ان  کا حوصلہ بھی  بڑھایا۔ آخر میں امریکن کونسل آف منارٹی وومن نے  اپنے رضا کاروں اور صحافیوں کو  ان کی  خدمات کے اعتراف میں  تعریفی  اسناد پیش کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.