vosa.tv
Voice of South Asia!

پیپلز پارٹی امریکا کا بلاول بھٹو کی 35ویں سالگرہ کا جشن۔

0

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ ایوینیو کے مقامی ریسٹورانٹ میں پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی35 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں پارٹی عہدیداران کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے بھی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں بارگاہ رسالت میں نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان کاکہنا تھا کہ عزت اور زلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، آج بلاول بھٹو جس مقام پر ہیں وہ خدا کا عطا کردہ ہے،اور ہمیں پوری امید ہے کہ پارٹی کو کامیابی سے آگے لیکر چلیں گے۔تقریب میں پاکستان سے آئے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جاوید اخترکا کہنا تھا کہ جب بلاول پیدا ہوئے تو ہم جیلوں میں تھے لیکن اس موقع پر بھی پارٹی لیڈر بینظیر نے ہمیں اپنی خوشیوں میں یاد رکھا۔


پاکستان سے آئے ہوئے ایم این اے یوسف بلوچ نے تقریب کا حصہ بننے پر منتظمین کا شکریہ ادا کی۔تقریب میں پارٹی کے مقامی ساتھیوں کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے بھی شرکت کی۔سماجی رہنما عذرا ڈار کاکہناتھا بلاول پاکستان کے لئے ایک امید کی کرن ہیں، اور ہم پر امید ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری ، پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی نہیں بلکہ پاکستان کا بھی مستقبل ہیں ۔


تقریب میں شریک دیگر خواتین نے بھی بلاول کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی و استحکام کے لئے ہم پارٹی چئیرمین کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ تقریب میں پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے پر قیصر بھٹہ کو میڈیا کو آرڈینٹر بنانے کا باضابطہ اعلان اور نوٹیفکیشن بھی دیاگیا۔اس موقع پر شرکاءنے مل کر بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پارٹی چئیرمین کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کے لئے دعا کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.