vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک ، باؤلنگ گرین پر نیپالی پرچم کشائی کی تقریب

0

نیویارک سٹی کے مشہور اور تاریخی مقام باؤلنگ گرین پر نیپال کے یوم دستور کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں میئر ایرک ایڈمز شرکت کیلئے پہنچے تو خاجیندرا جی سی  اور کمیونٹی کے دیگر قائدین نے ان کا استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔ میئر ایرک ایڈمز نے کمیونٹی قیادت کے ساتھ مل کر پہلے امریکی پرچم اور پھر نیپالی پرچم کی پرچم کشائی کی تو تقریب تالیوں سے گونج اٹھی۔ میئر نے نیپالی کمیونٹی کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی جبکہ کمیونٹی قائدین کی جانب سے میئر ایڈمز کا باؤلنگ گرین جیسے تاریخی امریکی مقام پر نیپالی پرچم کشائی کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر ایرک ایڈمز نے نیپالی کمیونٹی کو یوم دستور کی مبارکباد دیتے ہوئے کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔تقریب میں نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی ویمن جینیفر راج کمار، کمشنر امیگرنٹ افیئرز مینوئیل کاسٹرو، نیپالی نژاد امریکن لائر خاجیندرا جی سی سمیت نیپالی امریکن کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ نیپال میں 20 ستمبر یوم دستور کے طور پر منایا جاتا ہے ۔نیپال کے آئین کو 20 ستمبر 2015 کو دستور ساز اسمبلی کے ذریعے نافذ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.