vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، ناساؤ کاؤنٹی میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کا اعلان

0

آئزن آور پارک میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناساؤ کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے کہا کہ میں ناساؤ کاؤنٹی کی قیادت کرنے پر فخرمحسوس کرتا ہوں۔ اس منصوبے کو ممکن بنانے میں ہمارے ساتھیوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ناساؤ کاؤنٹی میں آئندہ بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ہرممکن کوشش کی جاتی رہے گی جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم میں تمام تر سہولیات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ناساؤ کاؤنٹی میں کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے کے قانونی معاملات کی نگرانی ناساؤ کاؤنٹی کی ڈسٹرکٹ تھری سے لیجسلیٹر کے امیدوار اور ڈپٹی کاؤنٹی اٹارنی ناساؤ کاؤئنٹی شہریار علی کریں گے۔شہریار علی کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود وہ کمیونٹی کی بہتری کیلئے اپنی خدمات کو ہمیشہ پیش پیش رکھتے ہیں۔کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام میں ناساؤ کاؤنٹی میں معروف اور فعال کمیونٹی رہنماء چوہدری اکرم کا بنیادی کردار رہا ہے۔ چوہدری اکرم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات میں ہمہ وقت برسرِ پیکار نظر آتے ہیں۔یونائیٹڈ کرکٹ کلب کے عہدیدار عاصم ملک ، لانگ آئی لینڈ یونائیٹد کرکٹ کلب کے عہدیداربابر ضیاءاور کامن ویلتھ پریذیڈنٹ نیویارک اجیت بھاسکر نے ناساؤ کاؤئنٹی ایگزیکٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناساؤ کاؤنٹی میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام سے کرکٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ سینئر پروگرام کوآرڈینیٹر آفس آف ایشین امریکن افیئرز ناساؤ کاؤنٹی عون نقوی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ناساؤ کاؤنٹی کے اشتراک سے ناسا کاؤنٹی میں انٹرنیشنل لیول کی کرکٹ فیلڈز کی تعمیر کے اعلان سے تمام شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر سوال جواب کا سیشن بھی ہوا جب کہ تقریب میں شائقین کرکٹ کے علاوہ کمیونٹی کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.