vosa.tv
Voice of South Asia!

پاک فوج نے 8 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے، سہولت کار بھی گرفتار

0

راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے اعلامیےکےمطابق سیکیورٹی فورسز کے  خیبر کے دو اضلاع میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی جس کے نتیجے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے اور پانچ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں پہلے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیاجبکہ 5 کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ان دہشت گردوں  میں 31 اگست  کو جانی خیل کے مقام پر فوجی قافلے پر موٹر سائیکل سوار خودکش حملے میں سہولت کاری میں بھی  شامل تھے۔خود کش حملے میں دھرتی  کے 9 بہادر بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا ۔شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں  دہشت گردوں  کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.