vosa.tv
Voice of South Asia!

بالی ووڈ کی فلم’3 ایڈیٹس‘ کے معروف اداکار اکھل مشرا چل بسے۔

0

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، فلم’3 ایڈیٹس‘ کے اداکار اکھل مشرا کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ سوزین برنرٹ نے کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 58 سالہ اکھل مشرا گزشتہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے اور اسٹول پر بیٹھے کچن میں کچھ کام کر رہے تھے کہ اچانک سِلپ ہوکر گر گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  گرتے ہی اکھل مشرا کے سر پر چوٹ لگنے سے خون بہنے لگا پھر جب اُنہیں وہاں سے اُٹھایا تو کچن میں خون ہی خون ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت اداکار کی اہلیہ سوزین برنرٹ شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں جو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے گھر پہنچ گئیں لیکن ان کے شوہر جان کی بازی ہار چکے تھے۔

واقعے کے بعد ایمبولنیش میں اداکار اکھل مشرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اداکار نے فلم’3 ایڈیٹس‘ میں لائبریرین ’دوبے‘ کا کردار نبھایا تھا جوکہ آج بھی مقبول ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.