vosa.tv
Voice of South Asia!

 کرن جوہر سلمان خان کو سوٹ پہنانے کے لیے رو پڑے۔

0

معروف فلمساز کرن جوہر نے ایک فیشن ڈیزائنر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 1998میں "کچھ کچھ ہوتا ہے” کے مشہور گانے "ساجن جی گھر آئے”فلمانے کے موقع پر سلمان خان پھٹی ہوئی جینز پہن کر آگئے جبکہ ہم نے سوٹ بنایا ہوا تھا   

انہوں نے کہا کہ پروڈکشن کے پاس سلمان خان کیلئے سوٹ تیار تھا، ہم ‘ساجن جی گھر آئے’ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں سلمان سے آج بھی ڈرتا ہوں، اُس وقت سلمان خان نے مجھے کہا کہ ‘آپ کو پتہ ہے، کسی دلہا نے آج تک پھٹی ہوئی جینز پہن کر اسے ٹرینڈ نہیں بنایا’۔

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سن کر بلڈ پریشر بڑھنا شروع ہواکیونکہ سلمان سے پہلے ہی سوٹ پر بات طے ہوچکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سپر اسٹار کو بتایا کہ بڑا سیٹ لگا ہے، کاجول بھی لہنگا پہن رہی ہے اور سلمان اس گیت کو ٹی شرٹ میں ہی فلمانا چاہتے تھے۔

کرن نے بتایا کہ میں نے سلمان کو صاف انکار کردیا اور پھر سلمان خان کے آگے رو پڑا، میں یہ کہتے ہوئے ان کی منتیں کرنے لگا کہ یار میری پہلی فلم ہے، پلیز سوٹ پہن لیں۔ کرن جوہر نے مزید بتایا کہ میرے رونے اور منتیں کرنے پرسلمان فوری طور پر سوٹ پہننے پر راضی ہوگئے اور مجھے کہا کہ رونا بند کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.