vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک :ڈئیر پارک ایونیو پر "فائنیسٹ حلال میٹ اینڈ ڈیلی”  کا افتتاح

0

نیویارک میں  لانگ آئی  لینڈ کے علاقے  ڈیئر  پارک ایونیو پر  کاروباری  شخصیت  ظہیر  منیر نے فائنسٹ حلال میٹ اینڈ ڈیلی کے  نام سے اپنے کاروبار کا آغاز کردیا ہے۔ گزشتہ روز  کمیونٹی کی معروف شخصیت  راجہ  حسن احمد اور سفوک کاؤنٹی   کے لیجسلیٹر  مینوئل  استیبان  نے  ربن کاٹ کر اسٹور کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان  کا  کہنا تھا کہ  مسلم کمیونٹی  کا یہاں کی ترقی میں اہم کردار ہے، گزشتہ سال قانون  منظور کیا جس کے بعد سے یکم جولائی کا دن  مسلم ایپری سی ایشن  ڈے  کے طور پر منایا جائےگا۔افتتاحی تقریب  میں  کمیونٹی  کی    کئی اہم شخصیات  کو  بھی مدعو کیا گیا تھا اور  مہمانوں کی   مختلف انواع و اقسا م کے کھانوں سے  تواضع کی گئی۔ظہیر  منیر کے فائنسٹ حلال میٹ اینڈ ڈیلی اسٹور پر حلال گوشت  کے علاوہ   تازہ  پھل اور سبزیوں سمیت گروسری میں شامل  تمام  مصنوعات  مناسب  قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.