ڈراما ’حادثہ‘ کا موٹروے ریپ واقعے سے کوئی تعلق نہیں، حدیقہ کیانی کا دعویٰ
امور صحافی اور معروف میزبان فریحہ ادریس نے اپنی طویل ٹوئٹس میں بتایا کہ جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’حادثہ‘ کو دیکھ کر انہیں کچھ عرصہ قبل اذیت ناک واقعے سے گزرنے والی متاثرہ خاتون نے فون کیا اور بات کرتے ہوئے وہ خاتون رو پڑیں۔
فریحہ ادریس نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا کہ انہیں پہلے جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’حادثہ‘ سے متعلق کچھ علم نہیں تھا، لیکن کچھ دن قبل ’زیڈ‘ نامی خاتون کا انہیں فون آیا، جنہوں نے انہیں ڈرامے سے متعلق بتایا۔
اینکر کا کہنا تھا کہ ’زیڈ‘ وہی خاتون ہیں جو کچھ عرصہ قبل لاہور کے قریب موٹروے پر اغوا کے بعد ’ریپ‘ کا نشانہ بنی تھیں اور انہوں نے اپنی پرائیویسی کی خاطر اس وقت بھی میڈیا کے سامنے آنے سے انکار کردیا تھا۔
فریحہ ادریس کے مطابق مذکورہ واقعے کے وقت انہوں نے متاثرہ خاتون سے بات چیت کی تھی لیکن بعد میں ان کا ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، لیکن چند دن قبل انہوں نے انہیں فون کیا تو وہ رونے لگیں۔