vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں 847 ملین ڈالر کا پاور بال جیک پاٹ نکل آیا

0

 امریکی ریاست نیوجرسی کا ایک خوش نصیب شہری 847 ملین ڈالر کے پاور بال جیک پاٹ کا واحد فاتح بن گیا ہے، جبکہ جیتنے والا ٹکٹ مونٹویل کے ایک ویگمینز اسٹور سے خریدا گیا۔

 لاٹری حکام کے مطابق ڈرا میں جیتنے والے نمبرز 15، 34، 41، 53 اور 56 تھے، جبکہ پاور بال نمبر 21 رہا۔ یہ پاور بال کی تاریخ کا نواں سب سے بڑا انعام ہے، جبکہ نیوجرسی کی تاریخ میں دوسرا سب سے بڑا جیک پاٹ ہے۔ اسٹور مینیجر کے مطابق ٹکٹ منگل کی صبح سیلف سروس کیوسک سے خریدا گیا تھا۔ فاتح کے پاس 363.1 ملین ڈالر یکمشت لینے یا 29 سال میں 847 ملین ڈالر وصول کرنے کا اختیار ہے، اور یہ دونوں رقوم ٹیکس سے پہلے کی ہیں۔ انعام کی وصولی کے لیے آخری تاریخ 4 نومبر 2027 ہے۔ نیوجرسی میں فاتح اپنی شناخت خفیہ رکھ سکتا ہے، تاہم انعام وصول کرنے کے لیے اسے لاٹری ہیڈ کوارٹر آ کر شناختی دستاویزات دکھانا ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.