vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی وسط مدتی انتخابات میں نیویارک سے ڈیموکریٹس بازی لے گئے، شاندار جشن!

0

امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں نیویارک سے ڈیموکریٹک پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔ گورنر کے عہدے پر کیتھی ہوکل اور اٹانی جنرل کے لیے لیٹیشیا جیمز دوسری بار منتخب ہوگئیں۔

امریکی وسط مدتی انتخابات  میں ریاست نیویارک کے میدان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی شاندار اور تاریخی کلین سویپ کامیابی کے بعد نیویارک سٹی میں پرجوش وکٹری پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں نومنتخب اراکین، پارٹی رہنماؤں اور مختلف کمیونٹیز کے مابین جشن کا سماں رہا۔۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کا کہنا تھا ہماری کامیابی   ہماری  کار کردگی کا ثبوت ہے، مڈل کلاس فیملی کے  لیے ٹیکس میں کمی اور لڑکیوں  کے  لیے  کمیونٹی کالجز بنائیں گے،ڈیمو کریٹس  کی بھاری اکثریت سے دوبارہ کامیابی اور ایوانِ نمائندگان  میں برتری پر ہال تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے اپنے خطاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کو محنت کش طبقے اور عام شہریوں کی آواز بنانے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ  اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے اپنی تیسری مدت کے لیے کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہریوں  کے حقوق  اور مفادات کے تحفظ  کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔جشن میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیات نے  بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاء نے نیویارک میں مقیم تارکینِ وطن، خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ اور مقامی سیاست میں ان کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو سراہا۔ ڈیموکریٹس  ارکان کا کہنا تھا کہ یہ  کامیابی نیویارک میں ہیلتھ کیئر، تعلیم، اور معاشی استحکام کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔گورنر کیتھی ہوکل نے اپنی دوبارہ انتخابی کامیابی پر نیویارک کے عوام اور انتخابی مہم میں حصہ لینے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور خواتین کی سیاسی نمائندگی کو بھی اہم قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.