vosa.tv
Voice of South Asia!

سردیوں میں زہریلے ذرات زمین کے قریب کیوں رہتے ہیں؟

0

ہرسال سردیوں کی آمد کے ساتھ کئی شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ فضا میں پھیلے زہریلے ذرات آخر زمین کے قریب کیوں ٹھہر جاتے ہیں؟ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے اسموگ کی شدت پر کیسے اثرانداز ہوتے ہیں اور یہ آلودہ فضا انسانی صحت کیلئے کس قدر خطرناک ہے؟

ہر سال اکتوبر سے جنوری تک کئی شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں رہتے ہیں۔ فضا میں موجود کاربن، نائٹریٹ اور سلفیٹ سمیت باریک ذرات آلودگی کی ایسی تہہ بناتے ہیں جو اسموگ کی صورت میں دکھائی دیتی ہے۔اسموگ کا مسئلہ کسی ایک شہر یا جگہ  تک محدود نہیں بلکہ بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال  سمیت جنوبی ایشیا کے کئی ممالک شامل ہیں، جبکہ چین کے بعض علاقے بھی فضائی آلودگی سے متاثر ہوتے ہیں۔

سردیوں میں ہوا کی رفتار کم ہونے سے آلودگی کے ذرات فضا میں پھیلنے کے بجائے زمین کے قریب جمع ہونے لگتے ہیں۔اسموگ کی بڑی وجوہات میں صنعتی دھواں، فصلوں کی باقیات اور کچرا جلانا شامل ہیں۔ ٹیکسٹائل، اسٹیل اور سیمنٹ کی فیکٹریوں سے خارج ہونے والا دھواں بھی فضا کو آلودہ کرتا ہے۔ اسموگ کا سب سے خطرناک پہلو انسانی صحت پر اس کے اثرات ہیں۔ فضا میں موجود باریک ذرات سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہو کر سانس لینے میں دشواری، دمے اور آنکھوں میں جلن سمیت مختلف طبی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسموگ کے دنوں میں احتیاط انتہائی ضروری ہے، آلودگی کی سطح زیادہ ہو تو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔ موٹرسائیکل سوار آنکھوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی عینک پہنیں، گھروں میں آلودہ ہوا کے داخلے کو کم کرنے کے لیے کھڑکیاں بند رکھیں، ممکن ہو تو ایئر پیوریفائر استعمال کریں اور باہر سے واپس آ کر ہاتھ اور چہرہ دھوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.