vosa.tv
Voice of South Asia!

جنوبی کوریا کی سیجونگ یونیورسٹی میں بیچلرز کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو اسکالرشپس کی پیشکش

0

 جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں واقع سیجونگ یونیورسٹی نے اسپرنگ 2027 کے لیے بین الاقوامی طلبہ سے بیچلرز پروگرام میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں، جس میں اہل طلبہ کو ٹیوشن فیس میں رعایت دی جائے گی۔

 یونیورسٹی کے مطابق داخلوں کے دوسرے مرحلے کی آخری تاریخ 13 نومبر 2026 ہے، جس کے لیے شام 5 بجے تک کوریائی وقت کے مطابق آن لائن درخواست اور تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔ انگلش ٹریک کے طلبہ کو زبان کی مہارت کے ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر پہلے سمسٹر کی ٹیوشن فیس میں 30 سے 80 فیصد تک اسکالرشپ مل سکتی ہے۔ آئیلٹس میں 8.0 اسکور پر 80 فیصد، 6.5 پر 50 فیصد اور 5.5 پر 30 فیصد رعایت دی جائے گی۔ کورین ٹریک کے طلبہ کے لیے ٹاپک کی بنیاد پر پہلے سمسٹر کی ٹیوشن فیس میں 30 سے 100 فیصد تک رعایت رکھی گئی ہے، جس میں ٹاپک لیول 6 پر مکمل فیس معاف ہو گی۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ اسکالرشپس بنیادی طور پر پہلے سمسٹر کے لیے ہیں اور اس سے چار سال کی تعلیم مفت ہونا لازمی نہیں۔ تاہم داخلے کے بعد اچھی تعلیمی کارکردگی دکھانے والے بین الاقوامی طلبہ کو 20 سے 50 فیصد تک ٹیوشن فیس کی آؤٹ اسٹینڈنگ اکیڈمک اسکالرشپ بھی مل سکتی ہے۔ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے تقریباً 255 طلبہ کی گنجائش والے ہاسٹلز بھی موجود ہیں، جن کے اخراجات اسکالرشپ میں شامل نہیں ہیں۔ درخواست کے عمل میں آن لائن اپلائی کرنا، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور بعض صورتوں میں انٹرویو شامل ہے، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کو ٹیوشن فیس جمع کرانے پر داخلہ لیٹر جاری کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.