vosa.tv
Voice of South Asia!

سناپ اور میڈیکیڈ کی سہولت برقرار رکھنے میں مدد کیلئے نئی ویب سائٹ کا اعلان

0

 میئر زہران ممدانی نے شہریوں کو نئی وفاقی ورک شرائط سمجھنے، استثنیٰ کی اہلیت جانچنے اور سناپ و میڈیکیڈ کی سہولیات برقرار رکھنے میں مدد کیلئے نئی ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔

حکام کے مطابق صارفین عمر، ملازمت کی حیثیت اور تعلیم سے متعلق سوالات کے جواب دے کر معلوم کرسکتے ہیں کہ وہ نئی شرائط سے مستثنیٰ ہیں یا نہیں۔ ویب سائٹ شہریوں کو سناپ اور میڈیکیڈ ہیلپ لائنز، فوڈ بینکس، نوکریوں کی فہرستوں اور نیویارک کیئر پروگرام سے بھی جوڑتی ہے۔حکام کے مطابق یکم مارچ 2026 سے نافذ ہونے والی وسیع وفاقی سناپ ورک شرائط کے باعث ہزاروں شہری متاثر ہوئے ہیں، جبکہ یکم جنوری 2027 سے نافذ ہونے والی میڈیکیڈ ورک شرائط سے تقریباً 9 لاکھ شہری اپنی صحت کوریج کھو سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق جنوری سے اب تک میئر کے پبلک اینگیجمنٹ یونٹ نے 10 ہزار گھروں پر دستک دی اور 40 ہزار فون کالز کیں، جبکہ 100 سے زائد کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری بھی کی گئی۔ حکام کے مطابق انتظامیہ اب تک 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں کو سناپ سے محروم ہونے سے بچا چکی ہے، جس سے متاثرہ افراد کی متوقع تعداد میں 65 فیصد کمی آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.