vosa.tv
Voice of South Asia!

برطانیہ: لندن میں اے آئی سیفٹی ریسرچ فیلوشپ، 24 ہزار ڈالر تک وظیفہ

0

 لندن میں قائم تنظیم پیووٹل ریسرچ نے 2027 کیلئے مصنوعی ذہانت کی سیفٹی پر تحقیق کیلئے فیلوشپ کا اعلان کیا ہے، جس میں منتخب فیلوز کو 15 ہفتوں کیلئے 24 ہزار ڈالر تک وظیفہ ملے گا۔

 ادارے کے مطابق یہ فیلوشپ 18 جنوری سے 30 اپریل 2027 تک لندن انیشیٹو فار سیف اے آئی میں منعقد ہوگی، جہاں فیلوز تجربہ کار محققین کی نگرانی میں اے آئی سیفٹی، پالیسی اور گورننس سے متعلق تحقیق کریں گے۔ ادارے کے مطابق منتخب فیلوز کو سفری معاونت اور لندن سے باہر مقیم افراد کیلئے ماہانہ 24 ہزار ڈالر رہائشی معاونت بھی ملے گی۔ فیلوشپ میں شرکاء کو ہفتہ وار نگرانوں سے ون آن ون ملاقاتیں، ریسرچ مینجمنٹ اور کیریئر رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔ ادارے کے مطابق پچھلے فیلوز گوگل ڈیپ مائنڈ، یوکے اے آئی سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ اور دیگر معروف اداروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ درخواست دہندگان کو ادارے کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی، جس میں تحریری درخواست، ویڈیو انٹرویو اور تحقیقی ٹاسک شامل ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم نومبر 2026 ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.