vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: ساوتھ ایشئن کمیونٹی کا اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کی بھرپور حمایت کا اعلان

0

نیویارک  میں ساوتھ ایشئن کمیونٹی نے  مڈ  ٹرم الیکشن میں  اٹارنی  جنرل  لیٹیشیا جیمز کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔لیٹیشیا  جیمز کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ اس الیکشن میں  ڈیموکریٹ ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ   میں برتری حاصل کرلیں گے۔

ریاست نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا  جیمز کی حمایت  میں مسلم ووٹ پروجیکٹ کے زیرِ اہتمام ساؤتھ ایشینز فار ٹش جیمز کے عنوان سے کونی آئی لینڈ ایونیو پر  خصوصی  تقریب کا  اہتمام کیا گیا۔تقریب  میں  مہمان خصوصی  نیویارک  کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کی آمد پر ان کا  پر تپاک استقبال کیا   گیا، شرکا نے ان کی حق اور الیکشن میں کامیابی کے   لیے نعرے  بھی لگائے ۔۔تقریب کی نظامت  صاحبزادہ شبیر احمد کر رہے تھے جنھوں نے مہمانوں کا تعارف کرایااور ان کی آمد پرخیر مقدم بھی کیا۔سماجی تنظیم کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے سربراہ محمد رضوی نے شرکا سے  خطاب میں کہا کہ    لیٹیشیا  جیمز نے  نائن  الیون کے بعد  مسلمانوں کا بہت ساتھ دیا،  ہم نہیں چاہتے کہ ماضی میں جس خوف اور عدم تحفظ کا  احساس ہم نے  برداشت کیا وہ ہماری  نئی نسل کو جھیلنا پڑے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم سب   لیٹیشیا جیمز کی کامیابی میں اپنا  حصہ ڈالیں ۔تقریب  میں  پاکستانی امریکن کمیونٹی کی رہنما ارم  حنیف  سمیت محبہ احمد اور خدیجہ  نے بھی اظہارِ خیال کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ  یہ الیکشن  میئر کے انتخابات سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ،ہمارے حقوق کے تحفظ  کے لیے ضروری ہے کہ    لیٹیشیا جیمز کامیاب ہوں ،یہی  وقت ہے کہ  نوجوان نسل  مقامی سیاس اور انتخابی عمل کا حصہ بنے، اس کے بغیر کوئی تبدیلی  ممکن نہیں ۔تقریب کی مہمانِ خصوصی  اٹارنی  جنرل لیٹیشیا جیمز  نے  سیاست اور الیکشن کی  اہمیت پر  روشنی ڈالی۔ حاضرین سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر شہر ی کے پاس ووٹ ایک قومی امانت ہے ، اسے  ضائع نہیں ہونا چاہیے، مڈ ٹرم الیکشن  میں ڈیمو کریٹ ووٹرز بہت  متحرک ہیں، مکمل یقین  ہے کہ  اس بار ڈیموکریٹ نہ صرف ایوانِ نمائندگا ن بلکہ سینیٹ میں بھی جیت جائیں گے ۔قبل ازیں  صاحبزادہ  شبیر احمد،  ذکریا  خان  اور   امام احمد علی  نے بھی  اظہار  خیال کیا اور ووٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک ہم سیاست اورا نتخابی نظام  میں شامل نہیں ہوں گے ہم اپنی مسائل حل نہیں کراسکتے ۔پروگرام کے دوران لیٹیشیا جیمز شرکا  میں گھل مل گئیں  اور ان کے ساتھ  تصاویر بھی بنوائیں۔ آخر میں شرکا کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.