vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک گورنر الیکشن: ہوکل اور بلیک مین کی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل آخری انتخابی مہم

0

نیویارک کے گورنری الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ری پبلکن امیدوار بروس بلیک مین اور ڈیموکریٹک گورنر کیتھی ہوکل نے اپنی حتمی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔

 بلیک مین نے اپر ایسٹ سائیڈ میں کنجیشن پرائسنگ زون کے سائن کے نیچے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹولنگ پروگرام نیویارک شہریوں کیلئے زندگی مزید مہنگی بنا چکا ہے، اور ہر گاڑی سے 9 ڈالر وصول کرنے کے باوجود ٹریفک میں کوئی کمی نہیں آئی۔ بلیک مین نے کہا کہ کنجیشن پرائسنگ ختم کرنا ان کے انتخابی منشور کا حصہ ہے، اور ہوکل کی پالیسیوں کے باعث ریاست میں بجلی کے بل قومی اوسط سے 70 فیصد زیادہ ہوچکے ہیں۔ جائزوں کے مطابق ہوکل ڈبل ڈیجٹ فرق سے آگے ہیں، اور انہوں نے اپنی مہم معاشی ترقی اور روزگار پر مرکوز رکھی ہے۔ ہوکل نے میں کہا کہ نیویارک ملک کا واحد مقام ہے جہاں کنجیشن پرائسنگ نافذ ہے، اور ان کے دور میں 8 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.