امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر بیلی وِل میں ایک مشتبہ شخص کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس افسر زخمی ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق واقعہ برانچ بروک پارک کے قریب مل اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں پولیس افسر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی دوران مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر افسر کو گاڑی سے ٹکر مار دی۔حکام کے مطابق واقعے کے دوران پولیس نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا گولیاں اسے لگیں یا نہیں۔ فائرنگ کے بعد مشتبہ شخص موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی پولیس افسر کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔