vosa.tv
Voice of South Asia!

فلوریڈا: گینزویل کی خاتون 8.6 ملین ڈالر کے میڈیکیئر فراڈ پر مجرم قرار

0

 امریکی ریاست فلوریڈا کی وفاقی جیوری نے گینزویل کی خاتون صوفی ڈوفورٹ کو جعلی ڈاکٹری نسخوں کے ذریعے میڈیکیئر سے 8.6 ملین ڈالر سے زائد کے فراڈ کے جرم میں مجرم قرار دے دیا۔

 استغاثہ کے مطابق 57 سالہ ڈوفورٹ نے پاؤلا پیرون اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر آرتھوٹک بریسز کے جعلی ڈاکٹری نسخے غیرقانونی طور پر خریدے۔ مارکیٹنگ کمپنیاں ڈاکٹروں کو رقم دے کر بغیر کسی معائنے کے نسخے دستخط کرواتیں یا ڈاکٹروں کی شناخت چرا کر جعلی نسخے بناتیں، جو بعد میں ڈوفورٹ کی کمپنیوں کو فروخت کیے جاتے۔ استغاثہ کے مطابق ڈوفورٹ اور ساتھیوں نے ایسے مریضوں کو بریسز بھیجے جنہیں ان کی ضرورت ہی نہیں تھی، جبکہ ایک طبی ماہر کے مطابق ان بریسز کا یکجا استعمال بزرگ افراد کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا تھا۔ حکام کے مطابق جب مریض شکایت کرتے تو انہیں بریسز ضائع کرنے یا کسی اور کو دینے کا کہا جاتا تاکہ میڈیکیئر کو رقم واپس نہ کرنی پڑے۔ ڈوفورٹ کو صحت کے فراڈ کی سازش، 2 الزامات صحت فراڈ کے اور غیرقانونی رشوت ستانی کی سازش میں مجرم قرار دیا گیا، جس پر زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ سزا کا تعین جنوری 2027 میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.