vosa.tv
Voice of South Asia!

نائن الیون کے واقعے میں جاں بحق پولیس افسر کے نام پر نیویارک کی سڑک منسوب

0

نیویارک کے علاقے اپر ایسٹ سائیڈ میں نائن الیون حملوں میں جاں بحق پولیس افسر جان ولیم پیری کی یاد میں ایک سڑک کا نام تبدیل کردیا گیا۔

میڈیسن ایونیو اور 101ویں اسٹریٹ کے سنگم کو جان ولیم پیری کے نام سے منسوب کردیا گیا، جس کی نئی تختی ان کے بہن بھائیوں نے نصب کی۔پولیس افسر جان پیری اپنی چھٹی کے روز بھی حملوں کی اطلاع ملنے پر پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے اور وہاں سے گراؤنڈ زیرو کی جانب روانہ ہوگئے۔ وہ نائن الیون حملوں میں جاں بحق ہونے والے 23 پولیس افسران میں آخری تھے جن کی شناخت ہوئی۔جان پیری پیشے کے اعتبار سے وکیل بھی تھے۔ ان کے نام سے منسوب سڑک سینٹرل پارک کے قریب واقع ہے، جہاں وہ اکثر دوڑ لگانے جایا کرتے تھے۔ان کے بھائی اور بہن نے کہا کہ 25 سال گزرنے کے باوجود جان کی موت کا دکھ آج بھی پہلے جیسا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.