امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک طبی لیبارٹری اور اس کی مالک نے صحت کے سرکاری پروگراموں کے تحت ٹیسٹوں کے لیے مریضوں کے ریفرلز حاصل کرنے کی غرض سے مارکیٹرز کو مبینہ طور پر غیرقانونی کمیشن دینے کے الزامات پر حکومت کو 12 لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق فاؤنٹین ویلی میں قائم لیبارٹری ’لیب جینومکس ایل ایل سی‘ اور اس کی مالک لینا دلال نے قانون کی خلاف ورزی کے الزامات کے تصفیے کے لیے یہ رقم ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔حکام کے مطابق جنوری 2020 سے ستمبر 2022 کے دوران لیبارٹری اور اس کی مالک نے تین آزاد مارکیٹرز کو ایسے کمیشن ادا کیے جن کی شرح طبی ٹیسٹوں کے حجم اور مالیت سے منسلک تھی۔ مبینہ طور پر ان ادائیگیوں کا مقصد مارکیٹرز کو طبی مراکز اور معالجین کے ذریعے لیبارٹری کے ٹیسٹ تجویز اور ریفر کروانے پر آمادہ کرنا تھا۔الزام ہے کہ ادائیگیوں کو چھپانے کے لیے مارکیٹرز کو جاری کردہ بلوں میں انہیں مقررہ فیس ظاہر کیا گیا، تاکہ کمیشن کی اصل نوعیت سامنے نہ آئے۔امریکی حکام کے مطابق اس کارروائی میں محکمہ انصاف کے سول ڈویژن، کیلیفورنیا کے مشرقی ضلع کے اٹارنی دفتر اور محکمہ صحت کے انسپکٹر جنرل کے دفتر نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔