vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ ’’لیپ 2026‘‘ کا آغاز

0

سعودی عرب  میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بڑی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز ہوگیا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی کمپنیاں شریک ہیں، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خواجہ شیزہ فاطمہ بھی خصوصی طور پر شریک ہوئیں 

دارالحکومت ریاض کے ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر، ملہم میں ہونے والے اس چار روزہ عالمی ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹیکنالوجی کمپنیاں، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کار، ماہرین اور پالیسی ساز شریک ہیںاس سال ’’لیپ‘‘ کا پانچواں ایڈیشن ان ٹو دا ورلڈ کے عنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو 31 اگست سے 3 ستمبر تک جاری رہے گا۔منتظمین کے مطابق ایونٹ میں ایک ہزار سے زائد مقررین، 600 سے زائد اسٹارٹ اپس، 1800 سے زائد عالمی ٹیکنالوجی برانڈز اور تقریباً 1900 سرمایہ کار شریک ہو رہے ہیں، جبکہ متوقع حاضری دو لاکھ سے زائد ہے۔لیپ 2026 میں مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، فن ٹیک، اسمارٹ سٹیز، ایجوکیشن ٹیکنالوجی، گیمنگ اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔پاکستان کی بھی لیپ 2026 میں نمایاں شرکت کر رہا ہے پاکستان کا خصوصی پویلین قائم کیا گیا ہے جہاں پاکستانی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کمپنیاں اپنی مصنوعات، ڈیجیٹل سلوشنز اور خدمات عالمی سرمایہ کاروں اور کاروباری نمائندوں کے سامنے پیش کر رہی ہیں ۔ وفاقی وزیر خواجہ شیزہ فاطمہ نے سعودی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ کے ہمراہ LEAP کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا پاکستانی حکام سعودی عرب کے ساتھ مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ اس موقعہ پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خواجہ شیزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وسیع مارکیٹ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب کے بڑے سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ساتھ ملکر کام کیا جائے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ پاکستانی نوجوانوں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں آئی ٹی سیکٹر میں بہتر انداز سے آگے بڑھ سکیں۔لیپ 2026 کے دوران بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے اہم اعلانات، نئی سرمایہ کاری، کاروباری معاہدوں اور شراکت داریوں کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے ریاض ایک مرتبہ پھر عالمی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.